اسد اچکزئی کا اغوا اور لاش ملنا افسوسناک ہے،اسلم رئیسانی

126

کوئٹہ(آن لائن )چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اسد اچکزئی کے اغوا اور لاش مِلنا افسوسناک خبر اور قابلِ مذمت عمل ہے، اس قسم کے مجرمانہ حرکتوں کے روک تھام کے لیے ہر سیاسی اور با شعور شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تہ کہ ان مجرموں کی سرکوبی کی جا سکے ہمیں حکومت پہ تکیہ کم اپنے قبائلی نظام کو زیادہ مضبوط کرنا چاہیے۔