بنوں ،اے این پی رہنما اسد اچکزئی کی غائبانہ نماز جنازہ

169

بنوں (آن لائن) کوئٹہ میں اغواء ہونے والے اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، درانی چلڈرن پارک میں عوامی نیشنل پارٹی اور پختون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام الگ الگ نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پر اے این پی کے تحصیل صدر شاہ قیاز باچا ایڈوکیٹ ،انور باچا ،سابق صدر بار ایسوسی ایشن ملک نثار خان ایڈووکیٹ ملک فہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن نام کی کوئی چیز نہیں سیاسی کارکنوں کی اغواء اور تشدد زدہ لاشوں کا ملنا سیاسی انتقام ہے، ہمیں تشدد کی راہ پر مجبور نہ کی جائے۔پختون تحفظ موومنٹ کے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالصمد خان ، ندیم عسکر سمیت دیگر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں لوگوں کا اغواء اور ٹارگٹ کلنگ سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے لہٰذا وزیرستا ن سے اغواء ہونے والے افراد کو رہا کیا اور لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کی جائے۔