شہید خواتین کے پسماندگان کیلیے پیکیج بڑھایا جائے‘ قومی جرگہ

247

بنوں (آن لائن) بنوں قومی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں شہید خواتین کے پسماندگان کے لیے پیکیج بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمت اور بچوں کی کفالت کے لیے حکومت وقت کو 2 ہفتے کی ڈیڈ لائن د ے دی۔ انہوں نے کہا کہ5، 5 لاکھ روپے نہایت کم ہیں ‘وزیر اعلیٰ یا کمشنر بنوں ڈویژن کا ماہانہ خرچہ 5 لاکھ روپے ہے‘ ان خاندانوں کو شہدا پیکیج دینے کے ساتھ ساتھ ان کی کفالت کا ذمہ حکومت اُٹھائے اور ان کے لواحقین کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں احتجاجی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران بنوں کے صدر ملک مقبول خان، غلام قیباز خان، ملک ناصر خان و دیگر نے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے پارلیمنٹ میں قوم کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے شہید خواتین کے حق میں آواز بلند کی۔