اقبال قائم خانی کی یاد میں پروگرام

131

اقبال قائم خانی غریب پرور ہی نہیں بلکہ وہ مزدور دوست اور ایک دوست انسان شخصیت کے مالک تھے وہ زندگی بھر واپڈا کے محنت کشوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل میں مصروف عمل رہے۔ آج وہ اس دنیا میں بظاہر موجود نہیں ہیں لیکن وہ اپنی خوبیوں کی بدولت ہمارے درمیان اپنی محبتوں کے باعث اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBA کے صوبائی چیئرمین اور مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدر آباد میں مرحوم صوبائی سیکرٹری محمد اقبال قائم خانی کی تیسری برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے ریحان اقبال قائم خانی، صوبائی سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، رفیع الدین شاہ، عبدالوحید پٹھان، عابد شاہ، رائو سعید احمد، نور محمد سومرو، سمیع الدین فوجی، ہاشم علی، غلام رسول ڈیتھو، حافظ عبدالکریم، اعجاز شیروانی، سراج بیگ، یعقوب عالم مشہور نعت خواں منظور کھوکھر، حسان فریدی، سمیع الدین سہروردی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بااصول آدمی تھے، انہوں نے سیکڑوں لوگوں کو ادارے میں بھرتی کیا لیکن وہ اپنے اکلوتے صاحبزادے کو صرف اس لیے بھرتی نہ کراسکے کیونکہ ان کا بیٹا کوٹے پر نہیں آرہا تھا اور آج بھی ان کا بیٹا ادارے میں اپنے کوٹے کا انتظار کررہے ہے۔