حکومت مزدور مسائل حل کررہی ہے‘ سعید غنی

143

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک بھر کے محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں مزدوروں کو روزگار فراہم کیا ہے اور کئی اداروں میں ملازمین کو مستقل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے ملازمین کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے سینئر رہنمائوں و سابق میڈیا کوآرڈینیٹر اور کراچی شپ یارڈ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما محمد عارف خان تنولی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ فدا حسین تنولی کی قیادت میں محنت کشوں کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر محنت سعید غنی سے خصوصی ملاقات کی اور صوبائی وزیر محنت نے محنت کشوں کے نمائندہ وفد سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نوید انتھونی بھی موجود تھے۔ پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر محنت کو مختلف اداروں کے ملازمین سمیت پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو کے رہنما اور کراچی شپ یارڈ ایکشن کمیٹی کے رہنما محمد عارف خان تنولی اور پیپلز پارٹی کے رہنما فدا حسین تنولی نے کہا کہ سکھر میں محنت کشوں کو فلیٹ الاٹ کرنا پیپلز پارٹی کا بڑا کارنامہ ہے۔ جس پر ہم بلاول بھٹو زرداری کے مشکور ہیں اور محنت کشوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر محنت سعید غنی کی محنت کشوں کے لیے شب و روز محنت کرنے اور مزدوروں کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر محنت کشوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم سکھر میں محنت کشوں کو فلیٹ الاٹ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر محنت سعید غنی، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، فیاض شاہ، سلیم سومرو، لال بخش کلہوڑو، شمشاد قریشی، سید قطب شاہ، مولا داد لغاری، لیاقت علی مگسی، محمد اسلم سمعوں، حسین بادشاہ، امین بلوچ، جمیل شاہ، وحید خان، ملک نوید، فہیم صابر، محمد علی بگٹی، عظیم خان، غنی گبول، سعید جدون، فتح بابو، جاوید بلوچ، حافظ احتشام اور سید ابتہاج احمد اور دیگر رہنمائوں اور محنت کشوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔