شمس الرحمن سواتی کی سرگرمیاں

100

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پشاور میں پریم یونین،NLF پشاور کی مجلس عاملہ اور جماعت اسلامی لیبر پشاور کے رہنمائوں سے ملاقات کرکے مزدور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے راولپنڈی میں پریم یونین کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں ایک لاکھ رکشہ والے بیروزگار کردیے گئے۔ ان روٹ پرمٹ بحال نہیں کیے جارہے ہیں۔ 5,5 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح ٹھیلے والے اور ریڑھی والے بیروزگار کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی میں بھی رکشہ والوں کو اڈوں کے نام پر لوٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کاہ کہ بیروزگاری کی وجہ سے حکومت کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔ شمس سواتی آئندہ ہفتہ گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔