مقدس اوراق کی بے حرمتی افسوس ناک ہے، شکیل قاسمی

316

کراچی (پ ر)جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما محمدشکیل قاسمی نے قرآنی اوراق کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی مملکت میں قرآنی اوراق جمع کرنے کے نام پر خود بے حرمتی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو شہر کے مختلف علاقوں سے بوسیدہ قرآن پاک اور دیگر مقدس اوراق ٹرکوں میں لاد کر مذکورہ گڑھے میں پھینک دیتے ہیں جہاں جنگلی جانوراور کتے بلیاں ان پر چڑھ کر مزید بے حرمتی کرتے ہیں۔انہوںنے کہا ناردرن بائی پاس پر نارتھ ٹائون ریذیڈنسی 2کے عقب میں موجود ایک گڑھے میں بوسیدہ قرآن پاک اور مقدس اوراق کے پھینکے جارہے ہیں،انہوںانتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔