روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ افسوسناک واقعات پر او آئی سی کی تشویش

311

نیویارک (اے پی پی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبد اللہ بن یحییٰ المعلمی نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی جانب سے ان افسوسناک واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جو روہنگیا مسلمانوں کی اپنے وطن میانمار میں بحفاظت واپسی کے عمل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران میانمار میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کرسٹین شرینر برگنر کی بریفنگ سننے کے لیے میانمار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کئے جانیوالے بین الاقوامی وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کے ممبران میانمار کے موجودہ واقعات اور پیشرفت کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔