سینیٹ انتخابات پر منڈی اور بولیاں لگائی جارہی ہیں ‘ غفور حیدری

322

پشین (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی نے کہا ہے کہ سنییٹ کے انتخابات پر منڈی اور بولیاں لگائی جارہی ہیں ،ایک ووٹ کروڑوں میں لیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جبکہ جمعیت علمااسلام کے اراکین نظریے اور فکر کے بنیاد پر مفت ووٹ دے رہے موجودہ حکمران منتخب نہیں ہوئے بلکہ جعل سازی سے قوم پر مسلط کردیے گئے پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں کو تسلیم نہیں کرتی مسلط حکمرانوں کے خلاف ہماری جمہوری جدوجہد جاری رہے گی نااہلی کے باعث حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے غریب عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے حکمران اور اسٹیبلشمنٹ نے جمعیت علمااسلام کو تقسیم اور دراڑ پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسرائیل اور قادیانیوں کا نمائندہ ہے،پی ڈی ایم تحریک انصاف کا سیاسی جنازہ پڑھا ئے گی۔