میڈیا اداروں پر کنٹرول افسوسناک ہے‘ قیصر شریف

105

لاہور( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاہے کہ موجودہ دور حکومت میں میڈیا کے اداروں پر مکمل کنڑول افسوس ناک ہے ۔جس دور میں کہنے، سننے اور لکھنے پر پابندی ہو وہ عوام کے لیے بدترین تباہی کا دور ہوتا ہے ۔جماعت اسلامی 12 مارچ کو فیصل آباد اور 21 مارچ کو ملتان میں جلسہ عام منعقد کرئے گی ۔ جلسو ںسے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، جماعت اسلامی نے ہی صحافیوں کے تخفظ اور حقوق کے لیے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا ، کارکنان نے سوشل میڈیا پر شائستگی ، باہمی احترام اور الفاظ کے چناؤ میں باقیوں سیاسی جماعتوں کے لیے مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پنجاب (وسطی) کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری، سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب محمد فاروق چوہان بھی موجود تھے ۔قیصر شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں میڈیا پر پابندیاں شرمناک ہیں جس کی مثال ماضی کے کسی بھی دور میں نہیں ملتی۔ جہاں میڈیا کو زبردستی خاموش کروایا جاتا ہے وہاں جب عوام اٹھتے ہیں تو پھر کوئی بھی ان کو روک نہیں سکتا۔جماعت اسلامی مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی کے اس دور میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔یہ وقت کا تقاضہ ہے جو لیڈر فریب دیتا ہے دوبارہ اس کی پارٹی پر اعتبار زیب نہیں دیتا ہے۔جماعت اسلامی اب واحد آپشن ہے جو ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتی ہے ۔