ملک میں مزید 23 کورونا اموات ‘ 1176 کیسز رپورٹ

162

کراچی/ اسلام آباد/ پشاور (اسٹاف رپورٹر/ خبر ایجنسیاں) پاکستان میں کورونا کے مزید ایک ہزار176 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران38 ہزار 920 کورونا ٹیسٹ کیے گئے‘ اس طرح مجموعی طور پر89 لاکھ51 ہزار 838 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہوگئی ہے۔ کُل ہلاکتیں 12 ہزار860 ہوگئیں ۔ 871 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب مجموعی مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 277 ہوگئی۔ فعال مریضوں کی تعداد 21 ہزار 836 ہے جن میں سے ایک ہزار562 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں 7 کورونا مریض انتقال کرگئے ‘ 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 384 افراد صحتیاب ہوئے ہیں‘10057 نمونوں کی جانچ کی گئی‘اس وقت12051 مریض زیر علاج ہیں‘352مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے42 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابقصوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2855 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے اس طرحاب تک مجموعی طور پر 16595 طبی اہلکاروں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔