ایف بی آرفعال ٹیکس گزاروں کی فہرست آج شائع کرے گا

126

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو )ایف بی آر(ٹیکس سال 2020ء کے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست آج )پیرکو( جاری کر ے گا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق اے ٹی ایل میں ان لوگوں کے نام شامل کیے جائیں گے جنہوں نے ٹیکس سال 2020 ء کے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت داخل کیے ہیں یا پھر متعلقہ کمشنرز ان لینڈ ریونیو کی طرف سے دی گئی تاریخ میں توسیع کے اندر جمع کیے ہیں۔ اے ٹی ایل ایف بی آر کی ویب سائٹ اور ٹیکس آسان ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔وہ افراد جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے تاریخ میں توسیع کے بعد جمع کیے ہیں ان کو اے ٹی ایل میں شامل ہونے کے لیے سرچارج ادا کرنا پڑے گا۔