ٹرمپ نے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے کیا کہا ؟

461

سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں نئی پارٹی سے متعلق خیریں جھوٹی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، ری پبلکن کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم کیا جائے گا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔

سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا اپنے خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑہارگیا لیکن انھیں اگلی بارشکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں اورنومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا ہے۔