کورونا مزید 36 جانیں نگل گیا، 13 سو سے زائد مریض رپورٹ

169

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81  ہزار 365 ہوگئی اور 12,896 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 21 ہزار 836 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 258,266، پنجاب میں 172,054، خیبرپختونخواہ 72,424، اسلام آباد میں 44,373، گلگت بلتستان میں 4,956، بلوچستان میں 19,049 اور آزاد کشمیر میں 10,243 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 89 لاکھ 90 ہزار 176 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 ہزار 338  ٹیسٹ کے دوران 1,392 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 36 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,568 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 11 کروڑ 46 لاکھ 89 ہزار 260 افراد متاثر، 25 لاکھ 43 ہزار 310 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 9 کروڑ 2 لاکھ  44ہزار137  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔