امریکہ:میڈیا ورکرز پر کورونا ویکسین کا استعمال لازمی قرار

196

واشنگٹن: امریکی ادارے ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے میڈیا ورکرز کو بھی کورونا ویکسین کا استعمال ترجیحی بنیادوں پر کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل کرلیاـ

امریکی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پیشِ نظر ہیلتھ اور میڈیا ورکرز کو ان کے پیشہ وارانہ  ذمے داریوں کی مناسبت سے وائرس میں مبتلا ہوجانے کے زیادہ امکانات ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی۔ کورونا ویکسین کی اس مہم کے پہلے مرحلے میں ہلیتھ ورکرز،پولیس او اساتذہ  کو ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز مارچ سے ہوگا جس میں میڈیا ورکرز پر کورونا ویکسین کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ صرف امریکہ میں اس وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 28 لاکھ  سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار ہے۔