پی ایس ایل 6: آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہونگے

497

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن  کے گیارہویں میچ میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سخت ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں وِننگ ٹریک پر رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 6 کا آج گیارواں میچ دفاعی چیمپئنز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مدمقابل ہونگا جبکہ آج واحد میچ پاکستان وقت کے حساب سے شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دوسرے اور لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی پہلے، ملتان سلطانز چوتھے، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے دونوں ٹیمیں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے 2 ، 2 کامیابی حاصل کرلی ہیں جبکہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پی ایس ایل 5 کا  ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔