پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

233

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، کراچی کنگز نے عامر یامین کی جگہ محمد الیاس، جبکہ لاہور قلندرز نے سلمان مرزا کی جگہ ذیشان اشرف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دونوں ٹییں اب تک ایونٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں اور دونوں 2،2 میچ جیتے ہیں اور ایک میں دونوں ٹیمیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔