سینیٹ انتخابات: سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے

135

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری بھی سینیٹ انتخابات کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے وفاقی دارا 3 مارچ  کو ہونے ہیں جس  کیلئے وفاقی دارالحکومت میں گہما گہمی جاری ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں اب سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ سے اپنا چیک اپ کرائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری تین مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے کراچی جائیں گے۔