پی ایس ایل 6: بکیز اور میچ فکسرز کے مزید 3 نیٹ ورکس کا انکشاف

381

کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے دوران مزید تین بکیز اور میچ فکسرز کے نیٹ ورک سامنے آگئے۔

ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ حیدر رضا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے دوران بڑے پیمانے پر جوا کھیلے جانے کا انکشاف ہوا ہے، میچ فکسرز اور بکیز کے مزید تین نیٹ ورک بھی سامنے آگئے۔

سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے بکیز کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ایل میچز پر جوا کھیلنے والے تین اہم بکیز کو سپر ہائی وے کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران جوے  باز الطاف عرف بھوت،صابر اور فرحان کو گرفتار کیا گیا۔ بکیز کے ساتھیوں میں وقاص چکلی،شعیب شہ بارہ اور اقبال چاکلیٹ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زیرِ حراست ملزم کراچی اور اسلام آباد کے میچ پر جوا کھیل رہے تھے۔