حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی: مولانا فضل الرحمان

355

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں 3 کارکنوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی اکرام اللہ کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت امن وامان قائم کرنےمیں  ناکام ہوچکی۔ اسلام آباد میں نہتے شہریوں کا قتل شرمناک ہے۔حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں جے یو آئی کے 3 کارکنوں کو قتل کردیا گیا تھا۔ آج اسلام آباد کی اٹھال چوک پر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے مری جانے والی سڑک کو بلاک کردی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔