فوجی بغاوت کے خلاف خطاب کرنا میانمار کے سفیر کو مہنگا پڑ گیا

562

فوجی بغاوت کے خلاف خطاب کرنے پر میانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار میں حکومت کا تختہ الٹنے والی فوجی قیادت نے بغاوت کے خلاف بات کرنے پر اپنے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا۔ سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ میانمار میں فوجی بغاوت کرنے والے جنرلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سفیر نے کہا تھا کہ میں میانمار کی آنگ سان سو چی حکومت کی طرف سے خطاب کر رہا ہوں۔ آنگ سان سو چی سمیت کئی حکام کو گرفتار کر کے نظر بند کردیا گیا۔ عالمی برادری ضرورت اقدامات اٹھائے اور میانمار میں فوجی حکمرانی کا خاتمہ کرے۔

فوجی قیادت کے زیر نگرانی چلنے والے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ سفیر نے عالمی برادری کے سامنے خطاب کر کے ملک سے غداری کی۔ سفیر نے ایسے فورم پر بات کی جس کا ملک سے تعلق نہیں۔ سفیر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔