کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

673
تھانہ زمان ٹاﺅن پولیس کا ڈکیت گروپ سے مقابلہ،3 ملزمان گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں جاوید علی اور شان شامل ہیں۔

رینجرز کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت عابد چھرا، فیض اللہ کے ساتھ مل کر اہلکار کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان نے 18 فروری کو اہلکار کو کال کر کے پختون چوک بلایا اور گولی مار دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے سائٹ کے علاقے میں 28 لاکھ کی ڈکیتی کی تھی۔

رینجرز کے مطابق ملزمان نے مومن آباد میں دکاندار، شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کیا۔ ملزمان نے ایک فیکٹری کے مالک اور مینجر سے اسلحے کے زور پر 50 لاکھ چھینے۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا جب کہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جائے گا۔