لسبیلہ، جام کمال سے قبائلی عمائدین معزز ین کی ملاقات

144

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی سے کوئٹہ میں لسبیلہ کے قبائلی عمائدین معزز و معتبر شخصیات کی ملاقات، ملاقات میں علاقی صورتحال پر درپیش مسائل سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں لسبیلہ کے قبائلی عمائدین معزز و معتبر شخصیات جس میں سینئر ممبر ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، قبائلی شخصیت سردار محمد اسلم جاموٹ، سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء قادر بخش جاموٹ، تحصیلدار لاکھڑا سردار زادہ نصیر احمد جاموٹ، میر ساجد جاموٹ، کامریڈ ولی محمد جاموٹ ودیگر ملاقات کررہے ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے ہر ممکن مدد کی تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر لسبیلہ کے قبائلی عمائدین معتبرین شخصیات نے احسن اقدام پر انکا شکریہ ادا کیا۔