جیکب آباد شہر میں پولیس کارکردگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، صرافہ یونین

208

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) حاجی محمد یوسف چیرمین صرافہ یونین جیکب آباد رات صرافہ بازار کی دو دکانوں میں چوری کی واردات پر اپنے بیان میں پولیس کی ناقص کارکردگی اور شہر میں مکمل طور پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پولیس کارکردگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور چوروں کی گرفتاری اور چوری شدہ املاک کی ریکوری کا مطالبہ کرتے ہیں۔