لاڑکانہ، اینٹی کرپشن کورٹ سے جرم ثابت ہونے پر ہیڈ محرر کو 8 سال قید کی سزا

171

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر گڑھی یاسین تھانہ کے ہیڈ محرر کو 8 سال قید کی سزا سنا دی۔ لاڑکانہ اینٹی کرپشن کورٹ میں 10 سال قبل گڑھی یاسین تھانہ کے ہیڈ محرر اے ایس آئی میہر علی سولنگی پر سرکاری خزانے سے پیسوں میں غبن اور سرکاری اسلحے کے پرزوں کو غیرقانونی طور پر تبدیل کرنے کے متعلق دائر مقدمے کی سماعت گڑھی یاسین تھانہ کے ہیڈ محرر میہر علی سولنگی کو 8 سال قید کی سزا سنادی۔