جیکب آباد، ریلوے پھاٹک پر ٹریفک کے باعث مسافر اور مریض پریشانی کا شکار

192

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) شہر میں داخل ہونے والی شاہراہ پر نصب ریلوے پھاٹک جو جمالی واہ پھاٹک سے روزانہ صبح و دوپہر مصروف اوقات کار یا پھر کسی ٹرین کے گزرنے کے وقت ٹریفک کا جام ہونا معمول ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونا بھی غنیمت سے کم نہیں۔ اس ابتر صورتحال سے عوام، مسافر اور مریض شدید پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس اور دیگر انتظامیہ کے افراد غائب رہتے ہیں۔