مودی سرکار کا کچی آبادیوں پر دھوکے سے کورونا ویکسین کا تجربہ

387

بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے کچی آبادیوں پر کورونا ویکسین آزمائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شہریوں سے جھوٹ بولا گیا کہ انہیں تصدیق شدہ ویکسین دی جارہی ہے اور اس کے بعد انہیں پر تجرباتی دوا استعمال کرادی گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوپال کی کچی آبادی شنکر نگر کے غریب لوگوں کو ویکسین کے ساتھ 750 روپے دیے گئے۔ متاثرین کا بتایاکہ انہیں کہا گیا تھا کہ اگر ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس ہوجائے گا۔ ویکسین لینے کے بعد لوگوں کی اکثریت یہ سمجھتی رہی کہ وہ وبا سے محفوظ ہو گئے ہیں اور انہوں نے حفاظتی اقدامات ترک کردیے۔ واضح رہے کہ بھارتی ساختہ ویکسین کو دنیا بھر میں مسترد کیا جاچکا ہے ،جس کے باعث مودی سرکار کا دولت کے انبار لگانے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔ ان حالات میں نئی ویکسین کے حصول کے لیے سائنسدان حکومت کی رضامندی سے غیر قانونی طور پر شہریوں پر دوا کی آزمایش کررہے ہیں۔ اس سے قبل بھارت میں تیار ایسٹرا زینیکا ویکسین غیرمؤثر ثابت ہونے پر جنوبی افریقہ سے واپس کردی تھی۔ جنوبی افریقانے خط لکھ کر بھارتی حکام کو آگاہ کیا کہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا میں بنی ویکسین کورونا وائرس پر اثر نہیں کرتی ۔ جنوبی افریقا نے 10لاکھ خوراکیں بھارت سے خریدی تھیں، جو فروری کے پہلے ہفتے جنوبی افریقا پہنچی تھی،تاہم اس کی ترسیل فوری طور پر روک دی گئی ہے۔