حماس کی بمبار کشتیاں اسرائیل کے لیے پریشانی کا باعث بن گئیں

246

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی حلقوں میں فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی بمبار کشتیوں کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اس بات کی تشویش ہے کہ حماس بمبار کشتیاںحاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس سمندر میں فلسطینیوںکی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ حماس کے زیرانتظام نیول کمانڈو یونٹ کے واقعے کے بعد اس میں کوئی شک نہیں بچا کہ حماس اپنی بحری عسکری صلاحیت کو مزید تقویت دینے کے لیے بمبار کشتیاں تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق حماس اسرائیلی اتنصیبات، سمندر میں اہداف اور جہازوں پر حملوں کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کے بعد انہیں تربیت دے رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ نما النقب سے گرفتار ہونے والے ایک فلسطینی کے غزہ کی پٹی میں سرگرم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ روابط تھے اور وہ حماس کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔