قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

237

ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے۔ پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو!۔تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو۔ اْسی سے تم پیٹ بھرو گے۔ اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی۔ تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے۔ یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں۔ ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟۔ کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو۔ اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟۔ (سورۃ الواقعۃ:50تا59)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ایسے یتیم بچے کو جس کے والدین مسلمان تھے اپنے ساتھ کھانے پینے میں شریک کرلیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے بچے کو ان کی کفالت سے بے نیاز کر دیا، (یعنی وہ اپنی ضروریات خود پوری کرنے لگا) تو اس شخص کے لیے جنت واجب ہوگئی۔
(مجمع الزوائد)