ا سسٹنٹ کمشنر اورڈی ایس پی ڈسکہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا

149

ڈسکہ(صباح نیوز)الیکشن کمیشن کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ ‘ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی سمبڑیال کو عہدوں سے ہٹادیاگیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے19فروری کو حلقہ این اے75ڈسکہ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ،ڈی پی او سیالکوٹ ،ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی سمبڑیال کو عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین، ڈی ایس پی ڈسکہ رمضان کمبوہ اور ڈی ایس پی سمبڑیال ذوالفقار ورک کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا ہے۔