کھاریاں‘ مقابلے میں ایلیٹ فورس کا جوان شہید ،3 ڈاکو ہلاک

221

کھاریاں (این این آئی) کھاریاں میں مقابلے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا جوان شہید جبکہ 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شام تھانہ ڈنگہ کی پولیس علاقہ ڈھنڈالہ میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل ذوالفقار شہید ہوگیا جوابی کارروائی میں3 نامعلوم ڈاکوموقع پر ہلاک ہو گئے۔