بی آر ٹی کے کرایے میں15روپے تک اضافے کی تجویز

169

پشاور(آن لائن)بی آر ٹی کے کرایے میں فی اسٹاپ 5سے 15روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اضافہ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر کیے جانے کے امکانات ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بی آر ٹی پر سالانہ سبسڈی دی جا رہی ہے بی آر ٹی کے کرایے عام ٹرانسپورٹ سے کم ہونے کے باعث روزانہ کی تعداد میں ایک لاکھ تک شہری اس میں سفر کر رہے ہیں ۔