حمزہ شہبازکی رہائی قوم کو مبارک ہو‘مریم اورنگزیب

223

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر کرتے ہوے کہا کہ حمزہ شہبازکی رہائی قوم کو مبارک ہو، خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا حمزہ شہباز نے جرات، بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری ۔