آزادکشمیر بھر میں سرپرائز ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا

307

مظفرآباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی ہائی کمان کی ہدایت پر 27 فروری کی مناسبت سے آزادکشمیر بھر میں سرپرائز ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس حوالے سے جلسے، جلوس، ریلیاں نکالی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی، دفاع اور استحکام کے لیے قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور ارض پاک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دے گی۔ منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخواجہ فاروق احمد ودیگر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019ء کو بالاکوٹ کی سرزمین پر بھارت کا غرورخاک میں ملا دیا۔