نیپرانے پن بجلی کے 2منصوبوں کیلیے ٹیرف کی منظوری دیدی

168

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بجلی کی تقسیم وترسیل کے نظام کی بہتری کے لیے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر بنائی گئی خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو چلانے کے لیے باقاعدہ طورپر لائسنس حاصل کرلیا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی ادارے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے خیبرپختونخواکو اپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کو چلانے کے لیے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ۔اس حوالے سے اتھارٹی نے نیپراکے18اے سیکشن کے تحت کمپنی کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری ہے جس کے بعد صوبے میں پن بجلی کے منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کوٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم سے منسلک کیا جائے گااورپیداہونے والی سستی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کیاجائے گا ۔ صوبے میں ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔ مزیدبرآں نیپر ا اتھارٹی نے کو ٹو ہائیڈروپاور پروجیکٹ 40 میگاواٹ ضلع لوئیردیر اورلاوی ہائیڈ ر و پا و ر پروجیکٹ 69 میگاواٹ ضلع چترال سے پیداہونے والی بجلی کی فروخت کے سلسلے میں ٹیرف مقررکرنے کی بھی منظوری دیدی ۔