بھارتی طیارے گرا کر اپنی خود مختاری کا دفاع کیا ‘ شاہ محمود قریشی

147

اسلام آباد( آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ27فروری ہماری فتح کا دن ہے،ہم نے اپنی سرحدوں اوراپنی خودمختاری کا دفاع کیا،ہم نے دو بھارتی طیارے گرائے ان کا ایک پائلٹ بھی پکڑا،دنیانے دیکھاہم نے امن کیلیے بھارتی پائلٹ واپس کیا،2003کے معاہدے کے تحت ایل او سی پر فائربندی خوش آئند ہے ،خطے کے امن کو متاثر کرنیوالے مسائل کو دونوں طرف حل کر نا ہو گا ،امن کا راستہ حاصل کرنے کیلیے مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا ،پاکستانی قوم ہمیشہ امن کو ترجیح دیتی ہے مگر ہم پر اگر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے جیسے 2سال پہلے 27فروری کو دیا تھا،مودی نے سیاسی مقاصدکے حصول کیلیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، بھارت کوکہاتھاکوئی جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیاجائیگا۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کوکشمیریوں نے تسلیم نہیں کیا، کشمیر کی صورتحال مزید الجھ گئی ،بھارت کے دانشورطبقے نے مودی کی کشمیرپالیسی کوناکامی قراردیا،مودی حکومت نے خطے کاامن متاثرکیا،دنیادیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔انہو ںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے دورہ پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔بھارت میں امتیازی شہری قوانین پر عالمی حقوق کے ادارے نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا، بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مباحثہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈائون پر یورپی پارلیمنٹرینز نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے،پاکستان کیلیے ہمیشہ امن کاقیام اولین ترجیح رہی، عمران خان نے ہرفورم پرمسئلہ کشمیرکامعاملہ اٹھایا،وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیرہیں2003کے معاہدے کے تحت ایل او سی پر فائربندی خوش آئند ہے، خطے کے امن کو متاثر کرنیوالے مسائل کو دونوں طرف حل کر ناہو گا، امن کا راستہ حاصل کرنے کیلیے مذاکرات ضروری ہیں پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا پاکستانی قوم ہمیشہ امن کو ترجیح دیتی ہے مگر ہم پر اگر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔