پشاور زلمی کی دوسری اننگز میں پہلی مرتبہ 200رنز بناکر فتح

349

پاکستان سپر لیگ میں اب تک چار مرتبہ ایسا ہوا ہے جب دوسری اننگز میں دو سو سے زیادہ رنز بناکر جیت حاصل کی گئی ہے۔ایسا کرنے والی آخری ٹیم پشاور زلمی ہے جس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بعد بلے بازی کرتے ہوئے دو سو سے زیادہ رنز بنائے اور جیت اپنے نام کی۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 198 رنزبنائے تھے۔ پشاور زلمی نے19.3 اوور میں سات وکٹ پر202 رن بناکر جیت حاصل کی۔پشاور زلمی کا یہ دوسری اننگ میں سب سے زیادہ اور کل ملاکر چوتھا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں دوسری اننگز میں جیت کے لیے بنایا گیا سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں چار وکٹ پر 204 ہے جو لاہور قلندرنے ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ میں22 فروری2019 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ملتان سلطانزنے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 200 رن بنائے تھے۔پاکستان سپر لیگ میں یہ تیسرا موقع تھا جب ایک میچ میں دونوں ٹیمیں دو سو سے زیادہ رن بنانے میں کامیاب رہے۔
دوبئی میں16 فروری2016 میں ہوئے میچ میں دونوں ٹیمیں دو سو سے بڑا سکور کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ لاہور قلندر نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں دو وکٹ پر 201 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ نے20 اوور میں آٹھ وکٹ پر203 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
لاہور قلندر اورکوئٹہگلیڈی ایٹرز کے درمیان18 فروری2017 کو ہوئے میچ میں دونوں ٹیموں نے میچ میں دو سو سے زیادہ رن بنائے تھے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندر نے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر 200 رن بنائے تھے۔کوئٹہ نے18.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 202 رنز بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔پشاور زلمی کا پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور20 اوور میںپانچ وکٹ پر 214 رنز ہے جو اس نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کراچی میں15 مارچ2019 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے 20 اوور میںنو وکٹ پر 166 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے48 رن سے شکست ہوئی تھی۔کراچی میں ہی 11 مارچ2019 کو کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ہوئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 203 ر ن بنائے تھے۔ کراچی کنگز کے سبھی کھلاڑی 16.2 اوور میں142 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے61 رنز سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان سپر لیگ میں ابھی تک تیرہ مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی ٹیم نے دو سو سے زیادہ رن بنائے ہیں۔