پی ایچ ایف کے ٹیلنٹ تربیتی کیمپ کا اختتام

304

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام “ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اختتام پزیر ہوگیا ۔ مذکورہ کیمپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ,چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر ,ہیڈ کوچ خواجہ جنید ,کوچ اجمل لودھی,رانا ظہیر بابر سمیت مختلف اولمپیئنز و سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کو ٹپس فراہم کیں۔ واضع رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی 22 کھلاڑیوں پر مشتمل “ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” کا مقصد جونیئر و سینئر ہاکی ٹیم کیلیے مزید ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا تاکہ مستقبل میں جونیئر و سینئر ہاکی ٹیم کو بہترین پرفارمنس پر مبنی کھلاڑیوں کا اسکواڈ مل سکے۔