پی ایس ایل میچز پر بھارت میں سٹے بازی کا انکشاف

259

کراچی(آئی این پی) روشنیوں کے شہر میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز میں بڑے پیمانے پر بکیز سرگرم ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک خصوصا بھارت اور دبئی سے متعدد سٹے باز سرگرم ہیں، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے 2 سٹے باز وں کو گرفتار بھی کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے پولیس سے مدد طلب کرلی ہے اورا سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کو بکیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا ٹاسک دے دیا گیا ہے جب کہ حساس اداروں کی مدد سے 49 بکیز کی لسٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق سٹے بازوں میں فیصل کاکا ، حنین ساول ، شہزاد قاضی اور سلمان ممورا شامل ہیں جب کہ راحیل عرف کالا،احمد پپو اور عامر عرف آلوکا گینگ شہر میں سٹے کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں جو طارق روڈ ، کھارادر ، سپر ہائی وے سے نیٹ ورک آپریٹ ہورہے ہیں۔ پولیس نے شہر بھر میں مختلف چھاپوں کے دوران 4 بکیز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن سے 16سٹے بازوں کے ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔