کوئٹہ کیخلاف پلان کامیاب رہا، حیدر علی

127

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہمارا یہی پلان تھا کہ میچ کو آخر تک لے کر جائیں جس میں کامیاب رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حیدر علی نے کہا کہ جیت میں پوری ٹیم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنا سو فیصد دیں۔نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ فیلڈ اور فیلڈ سے باہر مفید مشورے دیتے ہیں۔