قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث 75 ملزم گرفتار

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران75 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی،موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ منشیات ،مسروقہ موٹرسائیکلیںاور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹر 5Lمیں 3 مسلح ملزمان شہریوںسے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے،بلال کالونی پولیس نے تینوںملزمان یونس ،عبدالباسط، اور بلال کو گرفتار کرکے 2 پستول اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا چارلی گینگ کے نام سے ڈکیت گروپ ہے جو سخی حسن سے لے کر سرجانی تک لوٹ مار کرتے تھے ادھر گارڈن چوک کے قریب سے شہری ہمایوں ولد عبدالرشید سے 2 ملزمان موبائل فون اور نقدی چھیننے کے بعدفرا ر ہورہے تھے ، گارڈن پولیس نے تعاقب کے بعد ایک ملزم عبدالعزیز عرف خالد ولد عبدالحمیدکو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان بر آمد کر لیا جبکہ اس کا ساتھی رئیس فرار ہو گیا، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل صدر اور بلدیہ ڈویژن نے 4 موٹر سائیکل چوروں صابر، اجمل،حمزہ اور حسنین ،شاہ لطیف ٹاؤ ن پولیس نے بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کے 2 کارندوںمحمد اسماعیل اور ریاض علی، کھارادر پولیس نے منشیات فروش شاہد عرف بنگالی ، اورنگی ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش ملزم رزاق عرف بھرا، چاکیواڑہ پولیس نے3 موٹر سائیکل چورو منشیات فروش ایاز،احمداور مصیب ،اتحاد ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش محمد یامین عرف پنکچری ،گبول ٹاؤ ن پولیس نے 2منشیات فروش محمد فیضان اورمحمد نذیر،نیو کراچی پولیس نے 2 منشیات فروش تنویر اور سمیر، لیاقت آباد پولیس نے منشیا فروش عمران،گلبہار پولیس نے موٹرسائیکل اور رکشا چوری میں ملوث ملزم ایوب،گڈاپ پولیس نے 2 ملزمان جمشید اور عبداللہ، اقبال مارکیٹ پولیس نے 2 ملزمان وجاہت اور اظہر حسن ،رسالہ پولیس نے ملزم شاہ میر، جیکسن پولیس نے 2ملزمان فداحسین اورمحمد طاہر،سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزم سکندر عرف سیکو، سعید آباد پولیس نے چھالیہ اسمگلرفداحمد ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 منشیات فروش بہنوں نادیہ اورنسیمہ جبکہ گٹکا فروش اسامہ کو گرفتارکرکے چرس اورگٹکا برآمد کرلیا ویسٹ زون پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران قتل، اقدام قتل،موٹرسائیکل چوری ،ڈکیتی ، رہزنی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث41 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔