زمان ٹاؤن: 3 رکنی موٹرسائیکل چور گروپ کو پکڑلیا گیا

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی میں ایک شہری کی جانب سے مددگار ون فائیو کی اطلاع پر 3رکنی موٹر سائیکل چور گروپ پکڑا گیا، کم عمر چور موٹر سائیکل چوری کرکے انکے پارٹس کھول کر کباڑیوں کو کلوکے دام فروخت کرتے تھے۔ ملزم اویس کے مطابق ہم تین دوست موٹرسائیکلیں چوری کرکے 800 روپے میں ایک موٹر سائیکل فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزم اویس کے ساتھی ابصار کے گھر سے چوری کی گئیں بارہ سے زائد موٹر سائیکلیں کھولی ہوئیں پارٹس کی صورت میں برآمد کی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے گرفتار ملزمان کے ساتھی سمیع اور کباڑیوں کی تلاش شروع کر دی۔ اس اطلاع پر محلے کے 3مکین بھی موقع پر پہنچ گئے اوراپنی چوری کی گئی موٹر سائیکلیں پہچان لی اور لاک میں چابی لگا کر پولیس کو دکھائی ۔کم عمر موٹر سائیکل چوروں کے پکڑے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔