عدالت نے ڈاکٹرماہاخودکشی کیس کاحتمی چالان منظورکرلیا

255

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کا حتمی چالان منظور کرتے ہوئے حتمی چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کو ارسال کردیا۔حتمی چالان میں جنید ،سیدوقاص،تابش یاسین اور سعد ناصر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا حتمی چالان پیش کیا گیا۔حتمی چالان کے متن میں جنید، سید وقاص، تابش یاسین سعد ناصر ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا پہلے ہی پیغام دے چکی تھی کہ جنید کی وجہ ہی میری موت ہوگی اور ڈاکٹر ماہا دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مارنا جنید ساتھ رہنے بہتر سمجھا جبکہ متوفیہ کوکین سمیت دیگر آور چیزیں استعمال کرنے کی عادی تھی،متوفیہ کی سی ڈی آر سے ثابت ہوا کہ وہ منشیات فروش گروہ سے رابطے میں تھیں،ماہا شاہ کو ملزمہ انمول عرف پنکی کے کہنے پر منشیات فراہم کی جاتی تھی، متوفیہ کے ڈی این اے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، ملزم جنید اور وقاص کو 5 مرتبہ ڈی این اے نمونے لینے کے لیے نوٹس جاری کیے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔