نائجیرین باشندوں کے اغوا میں ملوث 2پولیس افسرگرفتار

163

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گزری سے بازیاب ہونے والے نائیجرین باشندوں کی گمشدگی میں ملوث ایس ایچ او ڈیفنس محمدعلی اور ایس آئی او وسیم ابڑو کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے گرفتار کر لیا،دونوں افسران نے لاکھوں روپے لے کر غیر ملکی باشندوں کو دلبر نامی شخص کے حوالے کیا تھا،ایس ایس پی کے مطابق گزری پولیس نے نائیجر تین مغوی شہریوں کو گزری سے 14 نومبر 2020 کو بازیاب کرا کے ڈیفنس پولیس کے حوالے کیا،تینوں غیر ملکیوں کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے ہی میں درج تھا۔ڈیفنس پولیس نے نائیجیرین باشندوں کو سفارت خانے کے حوالے کرنے کے بجائے دلبر نامی شخص کے حوالے کر دیا جس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں۔نائیجیرین باشندوں کے اغوا کے کیس میں گرفتار 3 ملزمان نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ دونوں گرفتار افسران نے لاکھوں روپے لے کر غیر ملکی باشندوں کو دلبر ملانو کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق دلبر کا تعلق شکارپور سے ہے جو کہ زمیندار ہے۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، انکوائری کمیٹی میں ایس ایس پی اے وی سی سی ، عبداللہ حامد اور ایس ایس پی ساو تھ زبیر نذیر شیخ بھی شامل تھے، انکوائری رپورٹ میں ، ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر محمد علی اور ایس آئی او ڈیفنس وسیم ابڑو قصور وار قرار پائے، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انھوں نے غیر ملکیوں کو رہا کرنے کیلئے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر محمد علی اور ایس آئی او ڈیفنس وسیم ابڑو بھاری رشوت دی، جس پر اے وی سی سی پولیس نے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر محمد علی اور ایس آئی او ڈیفنس وسیم ابڑو گرفتار کر لیا جس نے تفتیش کا عمل جاری ہے۔