وقت آ یا تو ہر چیلنج کاپوری قوت سے جواب د یںے گے ‘ پاک فوج

247

راولپنڈی(اے پی پی)پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ تعداد نہیں پرعزم قوم کی ہمت اور حوصلہ ہی ہے جو فتح دیتا ہے، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے27فروری2019ء کے دن کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ27فروری2019ء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ قوم کے تعاون سے ہر قسم کے خطرات سے وطن عزیز کا دفاع کرے گی ۔پاکستان امن چاہتا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔