کورونا ویکسین نہ لگانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو وارننگ جاری

244

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگانے والے ہیلتھ کیئرورکرز کے خلاف سرکلر جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمز انتظامیہ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں رجسٹریشن کے باوجود کورونا ویکسین نہ لگانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

پمز انتظامیہ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام رجسٹرڈ اسٹاف جلد سے جلد ویکسین لگوائیں اور سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 79  ہزار 973 ہوگئی اور 12,860 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز21  ہزار836  ہوگئی۔