امریکہ: کورونا ہلاکتوں میں اضافہ: ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

336

امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مبطابق وائٹ ہاؤس کورونا رسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ ویکسین جانسن اینڈ جانسن محفوظ اور موثر ہے اور ویکسین کی ایک خوراک کافی ہے۔

وائٹ ہاؤس کورونا رسپانس ٹیم کے مطابق ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ہے جبکہ اسٹوریج کیلئے خاص اقدامات کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ ابھی اختتام سے بہت دور ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سے مزید 1423 اموات ہونے کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی  تعداد 5 لاکھ 24 ہزار669 تک پہنچ گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ 2 ہزار 824 ہوگئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 11 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار 954 افراد متاثر، 25 لاکھ 37 ہزار 560 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 99 لاکھ  30ہزار665  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔