فلیمنگو گلابی کیوں ہوتے ہیں؟

400

کبھی آپ نے سوچا کہ فلیمنگو گلابی کیوں ہوتے ہیں؟۔

فلیمنگو پیدائشی طور پر گلابی رنگ کے نہیں ہوتے بلکہ یہ بھورے خاککستری رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان کے پنکھ گلابی اُس وقت ہونا شروع ہوتے ہیں جب یہ نم جگہ پر پائی جانے والی سبز نیلی کائی اور مخصوص گلابی رنگ کے جھینگے نما حیوان جنہیں brine shrimp کہا جاتا ہے، کھانا شروع کرتے ہیں۔ یہ کھانے وہ ہیں جو اگر دوسرا کوئی جانور کھائے تو وہ مرجائے کیونکہ ان میں زہریلے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔

فلیمنگو گنجان علاقوں اور نسبتاً نم علاقوں میں رہتے ہیں جہاں ایسی جھیلیں پائی جاتی ہیں جو بہت کھاتی ہوتی ہیں کہ اگر انسان انہیں پیے تو عضلات اُس کے جل جائیں۔ فلیمنگو یہ پانی پیتے ہیں اور ان میں موجود چھوٹے چھوٹے حیوانات کو کھاتے ہیں جو عام جانور نہیں کھاسکتے۔ فلیمنگو کو قدرت نے ایسے غیر معمولی ہاضمے کے نظام سے نوازا ہے کہ فلیمنگو ان زیریلے حیوانات کو کھا کر ان کے اجزاء کو اپنی ضروری اجزاء میں تبدیل کرلیتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کھانا ہضم ہونے کے بعد ان حیوانات سے کچھ رنگ بھی پیدا ہوتے ہیں۔ یہی وہ رنگ ہیں جس فلیمنگو کے جسم کو گلابی بنادیتے ہیں۔