لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ کس کو شامل کیا؟

468

لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

افغان لیگ سپنر راشد خان اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل واپس چلے گے۔کرس گیل سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز جبکہ راشد خان زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، جنوبی افریقہ کے سپر اسٹار فاف ڈوپلیسی نے کرس گیل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل افغانی آل راؤنڈر زمبابوے کیخلاف سیریز کیلیے یو اے ای روانہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے لیکن افغانستان ٹیم کیلیے قومی ذمہ داری نبھانا ہے۔ لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں۔

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے کو لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیپال کے لیگ اسپنرسندیپ لمیچانے نے پی ایس ایل 5میں لاہور قلندرز سے ڈیبیوکیا تھا۔

پی ایس ایل6 ایونٹ میں  آج بھی  دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کےدرمیان  ہوگا اور دوسرا میچ پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔