پی ایس ایل 6: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے ہرادیا

387

کراچی : پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 6 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے ہرادیا،زلمی نے 119رنز کا ہدف 18ویں اوورز میں حاصل کیے۔

پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈ مور نے 46رنز،حیدر علی نے 36 اور شعیب ملک 29رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 119رنز کا ہدف دیا تھا،یونائیٹڈ 17.1اوورز میں 118رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے 41،حسین طلعت نے 22رنز بنائے۔

جبکہ آصف علی نے 19، فلا سالٹ نے 9، شاداب خان نے 6رنز بنائے،پشاور زلمی کےوہاب ریاض نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ثاقب محمو د نے 3، عمید آصف  اورمجیب الرحمن  نے ایک ایک وکٹ لی۔